چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران یکم سے 10 اکتوبر 2026 تک لیسکو کے مختلف سرکلز میں بجلی چوری کے 217 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں212 گھریلو اور5 زرعی صارفین کے کیسز شامل ہیں
لیسکو کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری، 66 مقدمات درج، 4 افراد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران یکم سے 10 اکتوبر 2026 تک لیسکو کے مختلف سرکلز میں بجلی چوری کے 217 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں212 گھریلو اور5 زرعی صارفین کے کیسز شامل ہیں۔ ان کیسز میں مقدمات کے اندراج کے لیے217 درخواستیں بھجوائی گئیں، 66 مقدمات درج ہوئے جبکہ4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اس دوران 2 لاکھ 63 ہزار 483 یونٹس چارج کیے گئے
جن کی مالیت 1 کروڑ31 لاکھ 46 ہزار444 روپے ہے جبکہ29 لاکھ67 ہزار723 روپے کی ریکوری کی گئی۔ سرکل وار تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں 71، شیخوپورہ میں 47، ناردرن اور سنٹرل لاہور میں 32، قصور میں 22، سدرن لاہور میں11 اور ننکانہ میں2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سی ای او لیسکونے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید موثر بنانے اور ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ لیسکو بجلی چوری کی روک تھام اور قومی وسائل کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔








