انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے اپنے بیٹے صاحبزادہ مولانا حافظ صالح احمدکے ہمراہ ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا
انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا جامعہ اشرفیہ کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے اپنے بیٹے صاحبزادہ مولانا حافظ صالح احمدکے ہمراہ ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اورصاحبزادہ مولانا عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔
انہوں نے جامعہ اشرفیہ میں نائب مہتمم حافظ اسعد عبید،مولانا اجود عبید، شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان، سمیت دیگر علمائے سے تفصیلی ملاقات کی اور بانی جامعہ اشرفیہ مولاناحضرت مفتی محمد حسن،شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن اشرفی اور مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی سمیت دیگر علمائے دیوبند کے حالات و واقعات اور مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے اپنے والد مولانا سراج الدین کا بھی ایمان افروز تذکرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بانی جامعہ اشرفیہ حضرت مفتی محمد حسن کے اخلاص کی بدولت آج جامعہ اشرفیہ کا علمی و دینی فیضان پاکستان سمیت پوری دنیا میں جاری ہے ۔
انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ پاکستان سمیت پوری دنیا میں آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔







