ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کے اعزاز میں ایبٹ آباد پریس کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کے اعزاز میں ایبٹ آباد پریس کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر ہندل،سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر ،ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عامر اسرار،ہزارہ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کےصدر ڈاکٹر مسعود اختر تنولی

ایبٹ آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کے اعزاز میں ایبٹ آباد پریس کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر ہندل،سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر ،ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عامر اسرار،ہزارہ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کےصدر ڈاکٹر مسعود اختر تنولی ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر منہاج لودھی ،ڈاکٹر محمد زاہد اور پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر ہندل،صدر پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان ،صدر اے یو جے عاطف قیوم ،سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر نے بھی ڈپٹی کمشنر کی ایبٹ آباد کے لئے کی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم کا کہناتھا کہ ایبٹ آباد کے لوگ انتہائی وسیع ذہن اور مثبت سوچ کے حامل ہیں ،ضلع کی ترقی اور بہتری کے لئے نیک نیتی سے کام کیا،ایبٹ آباد کے صحافیوں نے اپنے پیشہ ورانہ امور میں بڑی نیک نامی حاصل کی۔انہوں نے ایبٹ آباد کے باسیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عزت دار قوم ہونے کا عملاً ثبوت دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر ہندل نے کہاکہ سرمدسلیم اکرم قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،جس طرح انہوں نے کام کیا وہ دوسرے افسران کےلئے چیلنج ہوگا ، ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے سائلین سے تعلق بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیشہ نیک نیتی سے کام کیا۔تقریب کے اختتام پر ہزارہ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر تنولی نے ڈپٹی کمشنر کو سوینئر پیش کیا۔