وزیراعلی پنجاب کی سی ایم ای بائیکس سکیم نے نوجوانوں میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردئیے۔ حکومت پنجاب کی کسی بھی سکیم میں پہلی بار 13لاکھ سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن کی گئی
سی ایم ای بائیکس سکیم نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردئیے

مزید خبریں
لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی سی ایم ای بائیکس سکیم نے نوجوانوں میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردئیے۔ حکومت پنجاب کی کسی بھی سکیم میں پہلی بار 13لاکھ سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن کی گئی۔
سکیم کے لئے 6لاکھ 7ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئی۔ وزیراعلی نے سکیم کا پراسیس جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سکیم کے تحت ایک لاکھ خوش نصیب نوجوانوں کو 3ہزار روپے ماہانہ کی آسان اقساط پر قرعہ اندازی کے ذریعے ای بائیک دی جائیں گی۔ حکومت پنجاب ایک لاکھ ای بائیکس سکیم کے لئے سود خود ادا کرے گی۔
وزیراعلی پنجابکی ہدایت پر سکیم میں کامیاب طالبات کو مفت ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں بالخصوص طالبات کو آگے بڑھنے کے لئے تمام تر وسائل مہیا کریں گے۔ طالبات کو ای بائیک کے ذریعے نہ صرف آمدو رفت میں آسانی ہوگی بلکہ ماہانہ اخراجات بھی بچیں گے۔







