یونیورسٹی آف ہری پور میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فیکلٹی آف بائیو میڈیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جس میں شرکاء کو ریسکیو 1122 کی خدمات
یونیورسٹی آف ہری پور میں ریسکیو 1122 کا تربیتی سیشن،طلبہ کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت

مزید خبریں
ہری پور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فیکلٹی آف بائیو میڈیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جس میں شرکاء کو ریسکیو 1122 کی خدمات،ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔
تربیتی سیشن کی نگرانی ٹریننگ ونگ انچارج ذیشان نے کی جسکا مقصد شرکاء کو ہنگامی صورتحال میں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنا تھا،یونیورسٹی انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے تربیتی سیشنز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔








