چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا فوری اندراج، بروقت ازالہ اور معیاری کسٹمر سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے آپریشنل سرکلوں کے افسران کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کے بروقت ازالے کی شرح کو 100 فیصد کے قریب لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں
میپکو میں صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کی شرح 95.28 فیصد

مزید خبریں
ملتان۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا فوری اندراج، بروقت ازالہ اور معیاری کسٹمر سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے آپریشنل سرکلوں کے افسران کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کے بروقت ازالے کی شرح کو 100 فیصد کے قریب لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے 10 اکتوبر 2026 تک میپکو کے 9 آپریشن سرکلز میں 118 ہیلپ لائن اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے 3 لاکھ 56 ہزار 677 شکایات درج ہوئیں، جن میں سے 3 لاکھ 39 ہزار 844 شکایات مقررہ وقت میں حل کی گئیں اور بروقت ازالے کی شرح 95.28 فیصد رہی۔
مظفرگڑھ سرکل 99.98 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ وہاڑی 99.78 فیصد اور رحیم یار خان 97.78 فیصد کے ساتھ نمایاں رہے۔چیف ایگزیکٹو نے افسران کو ہدایت کی کہ شکایات کے اندراج سے حتمی ازالے تک مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لیے میپکو کے کسٹمر فسلیٹیشن سنٹرز میں بلوں کی اقساط، تاریخ ادائیگی میں توسیع، نئے کنکشنز اور دیگر کسٹمر سروسز سے متعلق رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔








