ریسکیو 1122 کا24 گھنٹوں میں 381 ایمرجنسیز پررسپانس ،370 افراد کو طبی امداد مہیا کی،ریسکیوترجمان

ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 381 ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 370 افراد کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ضلع بھر میں ٹریفک حادثات، طبی ہنگا می حالات، آتشزدگی اور دیگر واقعات پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں

ملتان۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 381 ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 370 افراد کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ضلع بھر میں ٹریفک حادثات، طبی ہنگا می حالات، آتشزدگی اور دیگر واقعات پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔ ترجمان ریسکیو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں ملتان شہر میں 67، شجاع آباد میں 6 اور جلالپور پیر والا میں 5 حادثات رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح 210 میڈیکل ایمرجنسیز پر رسپانس کیا گیا، جن میں ملتان شہر کے 202، شجاع آباد کے 3 اور جلالپور پیر والا کے 5 واقعات شامل ہیں۔ ضلع بھر میں آتشزدگی کے 5 واقعات، جرائم سے متعلق 5 واقعات اور بلندی سے گرنے کے 13 واقعات بھی رپورٹ ہوئے، جن پر ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق ملتان شہر میں 330، شجاع آباد میں 19 اور جلالپور پیر والا میں 21 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں مجموعی طور پر 370 افراد کو ریسکیو خد مات فراہم کی گئیں۔