سی پی او فیصل آباد کی کھلی کچہری، شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا

سی پی او فیصل آباد کی کھلی کچہری، شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا،متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے

فیصل آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):سی پی او فیصل آباد کی کھلی کچہری، شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا،متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا۔سی پی او فیصل آباد نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی شکایات اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔فیصل آباد کے شہری بغیر کسی سفارش کے بلا تاخیر پیش ہو سکتے ہیں۔شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی اور غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی۔تھانوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔