ایف آئی اے فیصل آباد نے اٹلی جانے کیلئے ڈنکی لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو لیبیا سے غیر قانونی تارکِ وطن ہونے کی بنیاد پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا
ایف آئی اے فیصل آباد نے اٹلی جانے کیلئے ڈنکی لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے اٹلی جانے کیلئے ڈنکی لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو لیبیا سے غیر قانونی تارکِ وطن ہونے کی بنیاد پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے سرکل ساہیوال نے کارروائی کرکے اٹلی جانے کیلئے ڈنکی لگانے والے ملزم بابر کو گرفتار کرلیا۔ ٹیم نے ایف آئی آر نمبر 23/2026 مورخہ 12-10-2026، زیرِ دفعہ 17/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر حسین ولد فرزند علی کو گرفتار کیا۔
ملزم کو لیبیا سے غیر قانونی تارکِ وطن ہونے کی بنیاد پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم کو غیر قانونی راستوں کے ذریعے اٹلی بھجوانے کا منصوبہ تھا، جس کے لیے مبینہ طور پر 27 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ملزم سے ڈنکی لگوانے والے نیٹ ورک بارے تفتیش جاری ہے۔








