مقبوضہ کشمیر، مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر میںپابندیاں عائد

سرینگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کوبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے حالیہ بہیمانہ قتل کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے سرینگر میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہروں کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے جس کا مقصد بھارتی …

سرینگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کوبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے حالیہ بہیمانہ قتل کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے سرینگر میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہروں کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے جس کا مقصد بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں اوران کے خلاف جاری دیگر مظالم کی مذمت کرنا بھی ہے۔

Leave a Reply