ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہیلتھ سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا
ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہیلتھ سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا

مزید خبریں
بھکر ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہیلتھ سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کے علاج معالجے کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال میں طبی سہولیات کی دستیابی اور علاج معالجے کے حوالے سے ان کی آرا بھی معلوم کیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے گورنمنٹ ماڈل سیکنڈری سکول خاور کلاں کا بھی دورہ کیا.انہوں نے سکول میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانےطلبہ کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری کے حوالے سے متعلقہ افسران سے تبادلۂ خیال کیا۔








