چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم،فنی تعلیم،صحت اور روزگار کے یکساں مواقع دیہی خواتین کا بنیادی حق ہیں،دیہی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں ہے
دیہی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں ہے، انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مزید خبریں
ملتان۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم،فنی تعلیم،صحت اور روزگار کے یکساں مواقع دیہی خواتین کا بنیادی حق ہیں،دیہی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں ہے۔
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 15 اکتوبر دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دیہی خواتین پاکستان کی زرعی معیشت،غذائی تحفظ اور سماجی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں، دیہی خواتین کو ان کی محنت اور خدمات کے پیش نظر معاشی،سماجی اورقانونی مقام فراہم کرنا ان کا حق ہے۔انہوں نےکہا ہے کہ مستقبل پاکستان پارٹی ایک ایسے خوشحال،منصفانہ اور فلاحی معاشرے کی حمایت کرتی جہاں دیہی خواتین کو عزت،تحفظ،مساوی مواقع اور معاشی خود مختاری حاصل ہو، دیہی خواتین کھیتوں میں کام کرنے،مویشی پالنے،فصلوں کی دیکھ بھال اور گھریلو ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ملکی معیشت میں بھی اہم حصہ ڈالتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو معیاری تعلیم، بنیادی صحت کی سہولیات، صاف پانی، محفوظ ماحول،فنی تربیت اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید موثر پالیسیاں مرتب کی جانی چاہیں اور ان پر عملی طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ خواتین غربت،معاشی محرومی اورسماجی ناانصافی سے نجات حاصل کرسکیں۔انجینئرندیم ممتازقریشی نے کہا کہ دیہی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدارزرعی ترقی،غربت کا خاتمہ اورخوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں،خواتین کی محنت کا احترام، ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ قومی ترقی کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔







