قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام آگاہی ہفتہ منایا گیا

قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام آگاہی ہفتہ منایا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن کی زیرِ نگرانی قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد۔ ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام ریسکیو اسٹیشن سے سکول بازار پُل تک آگاہی ریلی نکالی گئی

صادق آباد۔14 اکتوبر (اے پی پی):قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام آگاہی ہفتہ منایا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن کی زیرِ نگرانی قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد۔ ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام ریسکیو اسٹیشن سے سکول بازار پُل تک آگاہی ریلی نکالی گئی۔آگاہی ریلی میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اعجاز احمد، ریسکیورز، ریڈز پاکستان کے عہدے داران اور رضاکاروں کی شرکت۔ آگاہی ریلی میں شفاقت سردار اور ورنن اینتھونی سمیت ریڈز پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ قدرتی آفات سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عوامی آگاہی پر زور دیا گیا۔

آفات سے قبل منصوبہ بندی، بروقت اقدامات اور منظم تربیت انسانی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام مختلف آگاہی سیمینارز میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ریسکیو1122 کی طرف سے بتایا گیا کہ قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے لیے عوام اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے۔عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سرگرمیوں کا مقصد محفوظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار معاشرے کی تشکیل ہے۔ریسکیو 1122 کی جانب سے عوامی آگاہی اور حفاظتی تربیت کے ذریعے جانی و مالی نقصانات کم کرنے کے عزم کا اعادہ۔