یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی

برسلز ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین کی کونسل نے روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی ہے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابقیہ پابندیاں آئندہ سال 31 جولائی 2018ءتک جاری رہیں گی۔یورپی یونین کی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس میں فرانس کے صدر اور جرمن چانسلر نے یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کو منسک …

برسلز ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین کی کونسل نے روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی ہے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابقیہ پابندیاں آئندہ سال 31 جولائی 2018ءتک جاری رہیں گی۔یورپی یونین کی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس میں فرانس کے صدر اور جرمن چانسلر نے یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کو منسک معاہدے پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ روس نے مذکورہ معاہدے پر موثر انداز میں عمل درآمد نہیں کیا۔گزشتہ روزیورپی یونین کی کونسل نے روس پر عائد اقتصادی پابندیوں کی مدت میں چھ ماہ کے اضافے کی منظوری دی ہے ۔واضحرہے کہ جولائی 2014ءمیں یورپی یونین نے مشرقی یوکرین کی صورتحال کو غیر مستحکم بنانے پر روس پر اقتصادی پابندیاں لگائی تھیں۔

Leave a Reply