فیصل آباد،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

فیصل آباد پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکر لی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم احمد کو گرفتار کرلیا ہے

فیصل آباد۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکر لی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم احمد کو گرفتار کرلیا ہے

ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا ریاض اٹھوال نے ملزم احمد کو گرفتارکر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔مزید برآمدگی اور وارداتوں کے انکشاف کے متعلق تفتیش جاری ہے۔