لاہور ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں و ممکنہ حل کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سروے کا آغاز
لاہور ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں و ممکنہ حل کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سروے کا آغاز

مزید خبریں
لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):لاہورٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ان کے ممکنہ حل کیلئے روزانہ کی بناد پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ سروے کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک گھنٹے میں پل نہر مال چوک سے 56 ہزار 292 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزریں جن میں 28 ہزار 760 موٹر سائیکلیں اور 27 ہزار 532 دیگر گاڑیاں شامل تھی۔
اسی طرح مال روڈ پر ایک گھنٹے میں 2.93 فیصد یعنی ایک ہزار 473 گاڑیوں کی لین لائن خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں،مال روڈ طرف99 فیصد موٹرسائیکل سواروں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا،ایک گھنٹے میں صرف 10 گاڑیاں بغیر سیٹ بیلٹ پائیں گئیں۔اسی طرح مال روڈ پر کار ڈرائیور5 فیصد جبکہ موٹرسائیکل سوار7 فیصد بغیر لائسنس سفر کرتے پائے گئے
،پل نہر مال روڈ پرمجموعی طور پر 3 فیصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحمم شیرازی نے کہا ہے کہ ہر چوک اور سیکٹر کی سطح پر روزانہ ڈیجیٹل ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے،ڈیجیٹل سروے کا مقصد زمینی حقائق کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لینا،شہریوں کا محفوظ سفر اورٹریول ٹائم میں بہتری وحادثات سے پاک بنانا ہے۔







