دیہی خواتین کو ڈیجیٹل سکلز اور آئی ٹی کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت، ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنا رہے ہیں، شزہ فاطمہ خواجہ

دیہی خواتین کو ڈیجیٹل سکلز اور آئی ٹی کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت، ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنا رہے ہیں، شزہ فاطمہ خواجہ

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ دیہی خواتین کو ڈیجیٹل سکلز اور آئی ٹی کی تربیت فراہم کرنا دورِ حاضر کی ناگزیر ضرورت ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔وزارتِ آئی ٹی سے جاری بیان کے مطابق شزہ فاطمہ خواجہ نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حکومت دیہی علاقوں کی خواتین کو انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت دیہی خواتین ای کامرس اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کو بروئے کار لا کر نہ صرف ملکی بلکہ دنیا بھر میں کاروبار سے منسلک ہو رہی ہیں۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ جدید آئی ٹی اور سوشل ایپلی کیشنز کے ذریعے دیہی خواتین گھر بیٹھے باعزت روزگار کمانے کے قابل بن چکی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دیہی خواتین کو ڈیجیٹل لٹریسی اور جدید ٹیک ٹریننگ کی فراہمی وزارتِ آئی ٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں