جہلم ،وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز جہلم ماہم مشتاق کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد طارق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

جہلم۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز جہلم ماہم مشتاق کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد طارق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کھیلوں کے فروغ اور ضلع بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے انتظامی امور پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد طارق نے یوتھ گیمز کے حوالے سے جاری تیاریوں، رجسٹریشن کے عمل اور مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء و طالبات کی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں منعقد کرنے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ماہم مشتاق نے متعلقہ افسران اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور ضلع جہلم کے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دینی مدارس سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ کام کریں۔