یونان کی ٹینس سٹار ماریا سکاری ڈبلیو ٹی اے وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقراررکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں
ماریا سکاری ڈبلیو ٹی اے وہان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
بیجنگ۔15اکتوبر (اے پی پی):یونان کی ٹینس سٹار ماریا سکاری ڈبلیو ٹی اے وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقراررکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 31 سالہ یونانی ٹینس سٹار ماریا سکاری نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی سلواکیہ کی حریف کھلاڑی میا پوہانکووا کو 0-2 سے شکست دی۔
چین کے شہر وہان کے وینیو آپٹکس ویلی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں 31 سالہ یونانی ٹینس سٹار ماریا سکاری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی سلواکیہ کی حریف کھلاڑی میا پوہانکووا کو 1-6 اور 4-6سے شکست دے کرنہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کی حریف کھلاڑی مایا ایوا شوالینسکا سے ہوگا۔








