جنرل اسمبلی کا فیصلہ مسئلہ فلسطین کے حل میں معاون ثابت ہوگا، وزیر اعظم یلدرم

انقرہ ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں القدس بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ بھاری اکثریت سے اس کی منظوری کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک کا موقف کھل کر سامنے آگیا ہے اور یہ امن کی کوشش کے لیے خطے میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزارت عظمی کے پریس …

انقرہ ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں القدس بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ بھاری اکثریت سے اس کی منظوری کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک کا موقف کھل کر سامنے آگیا ہے اور یہ امن کی کوشش کے لیے خطے میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزارت عظمی کے پریس مرکز سے جاری کردہ تحریری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے ذریعے ملکوں کے ارادے کو اپنے زیرِ اثر لینے کی کوششوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے ساتھ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Leave a Reply