کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو )کے جنرل منیجر (ٹیکنیکل) انجنیئر مجیب الرحمٰن کی سربراہی میں جمعہ کو آپریشن مکران سرکل کیسکو تربت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی کی ریکوری، لائن لاسز میں کمی اور ڈیٹیکشن بلوں کے ریکارڈ سمیت مختلف آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا
کیسکو کے جی ایم ٹیکنیکل انجنیئر کی سربراہی میں اجلاس،ریکوری، لائن لاسز میں کمی لانا سمیت دیگر امور کا جائزہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو )کے جنرل منیجر (ٹیکنیکل) انجنیئر مجیب الرحمٰن کی سربراہی میں جمعہ کو آپریشن مکران سرکل کیسکو تربت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی کی ریکوری، لائن لاسز میں کمی اور ڈیٹیکشن بلوں کے ریکارڈ سمیت مختلف آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کیسکو کے مطابق اجلاس میں ایگزیکٹیو انجنیئر آپریشن ڈویژن کیسکو تربت انجنیئر آصف عزیز مگسی، سب ڈویژنل آفیسر آپریشن سب ڈویژن کیسکو تربت انجنیئر مہیم خان بلوچ، تمام لائن سپرنٹنڈنٹس، فیڈر انچارجز اور میٹر سپروائزرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مختلف فیڈرز کی کارکردگی، فیڈر وائز ریکوری کی صورتحال، لائن لاسز اور ڈیٹیکشن بلوں سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور عملے نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ پیش کی اور کارکردگی سے متعلق اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔اجلاس کا مقصد مکران ڈویژن میں ریکوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانا، لائن لاسز میں کمی لانا، ڈیٹیکشن کے ریکارڈ کو بہتر انداز میں مرتب کرنا اور آپریشنل کارکردگی کو مزید مستحکم کرنا تھا۔








