جرمن چانسلر کا یورپی یونین کے آئندہ طویل مدتی بجٹ میں اخراجات کم کرنے پر زور
جرمن چانسلر کا یورپی یونین کے آئندہ طویل مدتی بجٹ میں اخراجات کم کرنے پر زور

مزید خبریں
برلن ۔17اکتوبر (اے پی پی):جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے یورپی یونین کے آئندہ طویل مدتی بجٹ کے حوالے سے مذاکرات میں مالیاتی احتیاط اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محدود مالی وسائل کو دفاع اور مسابقت کے فروغ پر مرکوز کیا جانا چاہیے۔شنہوا کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان تجاویز کی مخالفت کی جن کے تحت 2028 کے بعد کے کثیر سالہ مالیاتی فریم ورک (ایم ایف ایف) میں تقریباً 50 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اتنا بڑا اضافہ مالی طور پر قابل عمل نہیں، اس لیے یورپی کمیشن کی تجاویز کے مقابلے میں اخراجات میں نمایاں کمی کی ضرورت ہے۔جرمن چانسلر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھی کہا تھا کہ یورپی یونین کے مالی وسائل محدود ہیں، اس لیے اخراجات کے حوالے سے واضح ترجیحات طے کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ کے مستقبل کا تعین کرنے والے شعبوں، خصوصاً دفاع اور مسابقت، میں سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔








