سول سروسز اکیڈمی کے زیرِ تربیتی افسران کا کا دورہ
سول سروسز اکیڈمی کے زیرِ تربیتی افسران کا کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):سول سروسز اکیڈمی کے زیرِ تربیتی افسران نے سی ٹی او آفس، آبشار ڈرائیونگ سکول، لبرٹی خدمت مرکز اور مناواں لائنز کا دورہ کیا، جہاں انہیں سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ای چالاننگ، لائسنسنگ اور ٹریفک انفورسمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے افسران کو بتایا کہ لاہور میں 83 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی ٹریفک کو رواں رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔
زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ہیلمٹ کی پابندی کی شرح 97 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ ہیڈ انجری کے واقعات میں40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رجحان میں بھی 300 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایس ایس پی صدر زون معاذ ظفر اور ایس پی ہیڈکوارٹرزفخر بشیر راجہ نے بھی افسران کو متعلقہ شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
زیرِ تربیتی افسران نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہا۔








