اسرائیل امریکا کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے،بہتر ہے محتاط رہے، ایران

ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے لیکن بہتر ہے کہ وہ محتاط رہے ۔ بی بی سی کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہی۔

تہران ۔19اکتوبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے لیکن بہتر ہے کہ وہ محتاط رہے ۔ بی بی سی کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہی۔

عباس عراقچی کا یہ بیان صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جن میں دونوں نے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران کے رویے میں تبدیلی نہ آئی تو امریکا اور اسرائیل مل کر معاملہ ختم کر دیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آخری بار جب آپ نے معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوشش کی تھی تو ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا تھا، کیا آپ دوبارہ اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں؟ ضرور آزمائیں لیکن محتاط رہیں، ہمارے بھی کچھ نامکمل کام باقی ہیں۔