اقوام متحدہ کی خصوصی تفتیش کار کو میانمار میں داخلے سے روک دیا گیا

نیویارک ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق تفتیشی خاتون اہلکار نے بتایا ہے کہ انہیں میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے لیے میانمار میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔اقوم متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی تفتیش کار یانگ ہی ای کو ان کی ذمہ داریوں کی ادائیگی …

نیویارک ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق تفتیشی خاتون اہلکار نے بتایا ہے کہ انہیں میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے لیے میانمار میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔اقوم متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی تفتیش کار یانگ ہی ای کو ان کی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے روکا گیا ہے ۔یانگ ہی ای نے میانمار کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راکھائن ریاست میں کچھ اندوہناک واقعات ظہور پذیر ہو رہے ہیں اور انہیں میانمار کی حکومت کے اس فیصلے پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے۔

Leave a Reply