- Advertisement -
طرابلس ۔ 10 جون(اے پی پی) لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یونٹی حکومت کی حامی فورسز دہشت گرد گروپ داعش کے گڑھ سِرت میں داخل ہو گئی ہیں۔ یہ بات فورسز کے ایک ترجمان محمد غَسری نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتائی۔ غسری کے مطابق مسلح افواج سرت میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس وقت وہ شہر کے وسط میں ہیں جہاں داعش کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ غسری نے امیدظاہر کی ہے کہ یہ آپریشن زیادہ طویل نہیں ہو گا اور دو سے تین دن کے اندر سرت کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8271
- Advertisement -