چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا ہسپتال جہاز ’’اوشس آرک‘‘دوستانہ دورے اور طبی مشن کے سلسلے میں گھانا کی مشرقی بندرگاہ ٹیما پہنچ گیا،یہ کسی چینی بحری ہسپتال جہاز کا مغربی افریقی ملک گھانا کا پہلا دورہ ہے۔شنہوا کے مطابق مشن ہارمنی 2026 کے تحت خدمات انجام دینے والا ہسپتال جہازبندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔جہاز کی آمد پر چینی بحریہ کے اہلکاروں اور سویلین عملے نے جہاز پر صف …
چینی بحریہ کا ہسپتال جہاز 7روزہ طبی مشن کے لیے گھانا پہنچ گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔24اکتوبر (اے پی پی):چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا ہسپتال جہاز ’’اوشس آرک‘‘دوستانہ دورے اور طبی مشن کے سلسلے میں گھانا کی مشرقی بندرگاہ ٹیما پہنچ گیا،یہ کسی چینی بحری ہسپتال جہاز کا مغربی افریقی ملک گھانا کا پہلا دورہ ہے۔شنہوا کے مطابق مشن ہارمنی 2026 کے تحت خدمات انجام دینے والا ہسپتال جہازبندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔جہاز کی آمد پر چینی بحریہ کے اہلکاروں اور سویلین عملے نے جہاز پر صف بندی کی اور استقبال کے لیے موجود افراد کو ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا۔
استقبالیہ تقریب میں گھانا کے فوجی اور حکومتی حکام، گھانا میں چین کے سفیر، دفاعی اتاشی اور سفارت خانے کے عملے سمیت گھانا میں مقیم چینی برادری اور چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور چین و گھانا کے قومی پرچم لہرا کر چینی بحری ہسپتال جہاز کا استقبال کیا۔تقریب کے بعد گھانا کے حکومتی اور فوجی حکام نے گھانا میں چین کے سفیر، دفاعی اتاشی اور سفارت خانے کے عملے کے ہمراہ جہاز کا دورہ کیا اور مشن کے ارکان سے تبادلہ خیال کیا۔
7وزہ دورے کے دوران ہسپتال جہاز پر مقامی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ جہاز کا طبی عملہ مقامی طبی مراکز میں بھی خدمات انجام دے گا اور طبی شعبے میں تبادلہ خیال کی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔مشن کے دوران جہاز کے عرشے پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد، ٹیما نیول بیس سکول میں صحت سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کا اہتمام اور گھانا کے ساتھ دوستانہ فٹ بال میچ بھی منعقد کیا جائے گا۔








