بحرالکاہل کے جزیرہ ملک وانواتو میں 5منٹ میں.96اور 6.3شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جس کے بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے ۔
بحرالکاہل کے جزیرہ ملک وانواتو میں پانچ منٹ میں دو شدید زلزلے کے جھٹکے ، سونامی وارننگ جاری

مزید خبریں
سووا۔24اکتوبر (اے پی پی):بحرالکاہل کے جزیرہ ملک وانواتو میں 5منٹ میں.96اور 6.3شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں ، جس کے بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے ۔
شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروےکے مطابق وانواتو کے علاقے پورٹ اولری سے 197 کلومیٹر مغرب، شمال مغرب میں ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 31 منٹ پر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، جبکہ دوسرا زلزلہ پورٹ اولری سے 170 کلومیٹر شمال مغرب میں دوپہر 1 بجکر 35 منٹ پر 6.3 شدت کا آیا۔
دونوں زلزلوں کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلوں کے بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔زلزلوں کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








