انگلش پریمیئر لیگ میں ناٹنگھم فارسٹ اور اپسوج ٹاؤن کا میچ 1-1 سے برابر

انگلش پریمیئر لیگ میں ناٹنگھم فارسٹ نے اپسوج ٹاؤن کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیل کر تنزلی کے خطرے سے دوچار ٹیموں کی فہرست سے باہر نکل کر 16ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ای ایس پی این کے مطابق پورٹ مین روڈ پر کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم فارسٹ نے 13ویں منٹ میں نیکو ولیمز کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔

لندن۔24اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں ناٹنگھم فارسٹ نے اپسوج ٹاؤن کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیل کر تنزلی کے خطرے سے دوچار ٹیموں کی فہرست سے باہر نکل کر 16ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ای ایس پی این کے مطابق پورٹ مین روڈ پر کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم فارسٹ نے 13ویں منٹ میں نیکو ولیمز کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ ڈینیئل مونوز کے دائیں جانب سے بھیجے گئے کراس پر ولیمز نے گیند جال میں پہنچائی، جو اپریل کے بعد کلب کے لئے ان کا پہلا گول تھا۔

تاہم 41ویں منٹ میں دفاعی غلطی کے باعث اپسوج ٹاؤن نے مقابلہ برابر کر دیا۔ نکولا میلینکووچ کا کمزور بیک پاس جولیو اینسیسو نے قابو میں لے کر گیند گول میں پہنچا دی۔دوسرے ہاف میں نوٹنگھم فاریسٹ کو پنالٹی ملنے کی امید پیدا ہوئی، جب جیمز میک اٹی کو عیسیٰ دیوپ نے گرایا، تاہم ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کی مدد سے جائزہ لینے کے بعد ریفری نے پنالٹی یا ریڈ کارڈ کے بجائے فری کک اور یلو کارڈ دینے کا فیصلہ کیا۔

ناٹنگھم فارسٹ نے فیصلہ کن گول کے لیے متعدد کوششیں کیں، لیکن موریلو، ڈین اینڈوئے اور لیام ڈیلاپ مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔اس ڈرا کے بعد ناٹنگھم فارسٹ 6 پوائنٹس کے ساتھ 16ویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ اپسوج ٹاؤن ٹاؤن 9ویں پوزیشن پر ہے۔ تاہم لیگ کے دیگر نتائج کے باعث ناٹنگھم فارسٹ دوبارہ تنزلی کے زون میں جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں