گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان کا خواب پورا کرنا ہماری قومی ذمہ داری اور مشترکہ عزم ہے
پولیو سے پاک پاکستان کا خواب پورا کرنا ہماری قومی ذمہ داری اور مشترکہ عزم ہے،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان کا خواب پورا کرنا ہماری قومی ذمہ داری اور مشترکہ عزم ہے۔ہفتہ کویہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی یومِ انسدادِ پولیو پراپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مگر قابلِ انسداد مرض ہے،بروقت ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین ہرانسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر اپنے تمام بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو کا مکمل خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خلاف قومی جدوجہد میں والدین، محکمہ صحت، طبی عملے اور معاشرے کے ہر فرد کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے قابلِ قدر قومی خدمت انجام دے رہے ہیں، ان کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں، ہر بچے کی ویکسینیشن ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے پاکستان کو پولیو سے پاک بنا کر اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند اور محفوظ مستقبل دیں گے۔








