کشمیر کا تنازع اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہی ۔

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر میں داخل ہو کر غیر قانونی قبضے کا آغاز کیا۔یہ دن کشمیری عوام کی بے شمار قربانیوں، آزادی کی جدوجہد اور حقِ خودارادیت کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے۔عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت ہمارا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے آواز بلند کرنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔