پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ27 اکتوبر 1947ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارتی افواج سرینگر میں داخل ہوئیں۔پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو طاقت اور جبر سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو طاقت سے ختم نہیں کیا جاسکتا،سینیٹر وقار مہدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ27 اکتوبر 1947ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارتی افواج سرینگر میں داخل ہوئیں۔پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو طاقت اور جبر سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کو ہمیشہ اہمیت دی۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔
اقوام متحدہ اپنی کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حوالے سے منظور کردہ قراردادوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،
سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ معرکہ حق نے بھارت کی قوت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، بھارت کے پاس اب گھٹنے ٹیکنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر سے بھارتی تسلط کا جلد خاتمہ اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہیں۔








