پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، گورنر خیبرپختونخوا کایوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پیغام

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ27 اکتوبر1947 تاریخِ کشمیر کا ایک سیاہ باب ہے جب بھارتی افواج نے کشمیر میں داخل ہو کر ناجائز قبضہ کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میڈیا کو جاری بیان میں کیا ۔گورنر نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی لازوال استقامت کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا …

پشاور۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ27 اکتوبر1947 تاریخِ کشمیر کا ایک سیاہ باب ہے جب بھارتی افواج نے کشمیر میں داخل ہو کر ناجائز قبضہ کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میڈیا کو جاری بیان میں کیا ۔گورنر نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی لازوال استقامت کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے مشکلات، پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات اور نامساعد حالات کے باوجود کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے عزم آج بھی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پورے پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیری عوام کی جدوجہد میں حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کشمیری عوام کا جائز مقدمہ لوکل، نیشنل، انٹرنیشنل اور ہر فورم لڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور پوری دنیا میں امن چاہتا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر اعظم شہباز شریف امریکا ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے مسٔلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں خطے میں پائیدار امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو کہنا چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ بھی عالمی سطح پر ایک اہم مسئلہ ہےاسکو بھی عالمی سطح پر حل کرنے کیلیے ترجیح دی جائے۔

مزید خبریں