نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کاکشمیری عوام کی جرأت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت،ان کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےکشمیری عوام کی جرأت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے حقِ خودارادیت کے ناقابلِ تنسیخ حق کے لیے پاکستان کی مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےکشمیری عوام کی جرأت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے حقِ خودارادیت کے ناقابلِ تنسیخ حق کے لیے پاکستان کی مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں منعقدہ یکجہتی کشمیر واک کے شرکا سے خطاب کے دوران کشمیری عوام کی جرأت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے حقِ خودارادیت کے ناقابلِ تنسیخ حق کے حصول کے لیے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور جموں و کشمیر کے تنازعے کا یواین سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن حل یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

 

مزید خبریں