35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی عظیم باکسر محمد...

امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا

- Advertisement -

امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا
محمد علی کی مغفرت و بلندی درجات اوران کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا
پاکستانی سفیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات
کینٹکی ۔ 10جون(اے پی پی)امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے محمد علی کی مغفرت و بلندی درجات اوران کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ پاکستانی سفیر نے محمد علی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ انہوں نے بعدازاں محمد علی کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی اور ان سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے مشکل اور دکھ کی گھڑی میں یکجہتی کااظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8303

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں