امریکا نے جنوبی افریقہ اور روانڈا کو افریقین گروتھ اینڈ اپرچیونٹی ایکٹ کے تحت حاصل ڈیوٹی فری تجارتی سہولت سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔شنہوا کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر نے اس فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کیا۔
امریکا کا جنوبی افریقہ اور روانڈا کی ڈیوٹی فری تجارتی سہولت معطل کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔3نومبر (اے پی پی):امریکا نے جنوبی افریقہ اور روانڈا کو افریقین گروتھ اینڈ اپرچیونٹی ایکٹ کے تحت حاصل ڈیوٹی فری تجارتی سہولت سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔شنہوا کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر نے اس فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کیا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ اور روانڈا کی حکومتیں اے جی او اے کے تحت اہلیت کے معیار سے مطابقت نہ رکھنے والے اقدامات کر رہی ہیں۔دونوں ممالک کو ان رکاوٹوں کے باعث اس سہولت سے معطل کیا جا رہا ہے جو امریکی تجارت اور سرمایہ کاری کو متاثر کرتی ہیں، جبکہ ان کے بعض اقدامات خطے میں امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔
جنوبی افریقہ اس تجارتی پروگرام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک رہا ہے، جس نے 2025 میں اس کے تحت امریکا کو تقریباً 1.7 بلین ڈالر مالیت کی اشیا ءبرآمد کیں۔ اس کی اہم برآمدات میں گاڑیوں کے پرزے، ترشاوہ پھل اور شراب شامل ہیں، جبکہ روانڈا سے امریکا کو کافی اور معدنیات برآمد کی جاتی ہیں۔
2000 میں نافذ ہونے والا اے جی او اے افریقہ کے ساتھ امریکی اقتصادی روابط کا اہم ترین ذریعہ رہا ہے، جس کے تحت اہل افریقی ممالک کی ہزاروں مصنوعات کو امریکی صارفین کی منڈی تک ڈیوٹی فری رسائی فراہم کی جاتی ہے۔








