پاکستان سنگل ونڈو پر مکمل منتقلی، غیر فعال وی بوک(ویب بیسڈ ون کسٹمز) آئی ڈیز 11 نومبر سے مستقل بند کرنے کا اعلان

پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے کراس بارڈر تجارت کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور مربوط بنانے کے سلسلے میں تمام غیر فعال وی بوک(ویب بیسڈ ون کسٹمز) یوزر آئی ڈیز کو 11 نومبر 2026 سے مستقل طور پر غیر فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ایس ڈبلیو کے اعلامیے کے مطابق یہ اقدام ان تمام صارفین پر لاگو ہوگا جن کے پاس فعال پی ایس ڈبلیو …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے کراس بارڈر تجارت کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور مربوط بنانے کے سلسلے میں تمام غیر فعال وی بوک(ویب بیسڈ ون کسٹمز) یوزر آئی ڈیز کو 11 نومبر 2026 سے مستقل طور پر غیر فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ایس ڈبلیو کے اعلامیے کے مطابق یہ اقدام ان تمام صارفین پر لاگو ہوگا جن کے پاس فعال پی ایس ڈبلیو سبسکرپشن موجود ہے مگر ان کی وی بوک آئی ڈیز غیر فعال ہیں۔

اس منتقلی کے بعد متعلقہ صارفین مزید وی بوک پورٹل کو ان آئی ڈیز کے ذریعے استعمال نہیں کر سکیں گے۔اعلامیے میں تاجروں ، کسٹمز ایجنٹس اور شپنگ ایجنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تجارتی سرگرمیوں میں کسی بھی تعطل اور دشواری سے بچنے کے لیے اپنی روزمرہ کی تمام آپریشنل کارروائیوں کے لیے صرف اور صرف اپنی متعلقہ پی ایس ڈبلیو یوزر آئی ڈیز استعمال کریں اور اپنی سبسکرپشن کو فعال رکھیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام پاکستان سنگل ونڈو کے اس وژن کا اہم حصہ ہے جس کے تحت سرحد پار تجارت کے لیے ایک زیادہ موثر، شفاف اور باہم مربوط یکساں ڈیجیٹل تجارتی ایکو سسٹم قائم کیا جا رہا ہے۔ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے اس ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید خبریں