ویتنام سے میونخ جانے والی بین الاقوامی پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ویتنام سے جرمنی کے شہر میونخ جانے والی بین الاقوامی مسافر پرواز نے دورانِ پرواز ایک مسافر کی اچانک طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی (ڈائیورٹ) لینڈنگ کی ہے۔پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پرواز اپنی معمول کی فضائی حدود سے گزر رہی تھی کہ ایک مسافر کو شدید طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ویتنام سے جرمنی کے شہر میونخ جانے والی بین الاقوامی مسافر پرواز نے دورانِ پرواز ایک مسافر کی اچانک طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی (ڈائیورٹ) لینڈنگ کی ہے۔پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پرواز اپنی معمول کی فضائی حدود سے گزر رہی تھی کہ ایک مسافر کو شدید طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔

صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کپتان نے فوری طور پر اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور طبی بنیادوں پر طیارے کو لینڈ کرانے کی اجازت طلب کی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے طبی عملے اور ایمبولینسز کو الرٹ کر دیا گیا۔ طیارے کے بحفاظت اترنے کے بعد متاثرہ مسافر کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ضروری اقدامات مکمل کیے گئے۔