ڈیجیٹل پاکستان،این ٹی سی سرکاری اداروں کو جدید و محفوظ ٹیلی کام اور ڈیٹا ہوسٹنگ سروسز کی فراہمی میں پیش پیش

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) ملک بھر میں پبلک سیکٹر کے اداروں کو جدید ترین ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہم کر کے قومی ڈیجیٹل تبدیلی میں بنیادی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) ملک بھر میں پبلک سیکٹر کے اداروں کو جدید ترین ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہم کر کے قومی ڈیجیٹل تبدیلی میں بنیادی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ترجمان این ٹی سی کے مطابق ادارے کی جانب سے سرکاری محکموں اور اداروں کو انتہائی محفوظ ڈیٹا ہوسٹنگ، جدید ڈیٹا سینٹرز اور وسیع استعداد کے حامل آپٹیکل فائبر نیٹ ورکس فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ حکومتی امور کی انجام دہی تیز رفتار، محفوظ اور بلا تعطل ممکن ہو سکے۔

ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جوڑنا اور ڈیجیٹل تبدیلی کو بااختیار بنانا,این ٹی سی کا بنیادی وژن ہے۔ جدید نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر کے ذریعے سرکاری اداروں کو سائبر سیکیورٹی اور خود انحصاری کے تقاضوں سے ہم آہنگ حل فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے ای-گورننس اور پبلک سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔