پیپلز بینک آف چائنا کا مالیاتی اداروں کے لیے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی لازمی شرح میں 2 فیصد پوائنٹس کا اضافے کا اعلان

پیپلز بینک آف چائنا کا مالیاتی اداروں کے لیے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی لازمی شرح میں 2 فیصد پوائنٹس کا اضافے کا اعلان

بیجنگ۔3نومبر (اے پی پی):چین کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ 15 نومبر سے مالیاتی اداروں کے لیے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی لازمی شرح میں 2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا جائے گا،اس طرح یہ شرح موجودہ 4فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہو جائے گی۔ سی جی ٹی این کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا نے بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر ملکی کرنسی کی لیکویڈٹی کے انتظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔