ڈی سی لاہور کی زیرِ صدارت اجلاس، پولیو ویکسین کی کولڈ چین کو برقرار رکھنے کی ہدایت

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں انسدادِ پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مہم کے پہلے روز 456,308 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ 295,151 گھروں تک پولیو ٹیموں کی رسائی ہوئی۔

لاہور۔3نومبر (اے پی پی):ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں انسدادِ پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مہم کے پہلے روز 456,308 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ 295,151 گھروں تک پولیو ٹیموں کی رسائی ہوئی۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ غیر موجود بچوں کو دوبارہ گھروں میں جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں، انکاری والدین کے تحفظات دور کر کے ویکسی نیشن مکمل کی جائے اور مہم کے دوران پولیو ویکسین کی کولڈ چین کو برقرار رکھا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی ہماری قومی ذمہ داری ہے اور وزیرِ اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق پولیو کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی میونسپل سروسز عبداللہ خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی ایچ اوز اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔