24ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 (آئی ٹی آئی ایف ایشیا) کا انعقاد 4 سے 6 نومبر تک لاہور میں ہوگا، جس میں چین سمیت 6 ممالک کی معروف صنعتی کمپنیاں اور سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ایس آ ئی ایف سی کے مطابق ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تین روزہ نمائش میں صنعتی مشینری، لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی، شمسی …
ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے 24ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 4 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):24ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 (آئی ٹی آئی ایف ایشیا) کا انعقاد 4 سے 6 نومبر تک لاہور میں ہوگا، جس میں چین سمیت 6 ممالک کی معروف صنعتی کمپنیاں اور سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ایس آ ئی ایف سی کے مطابق ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تین روزہ نمائش میں صنعتی مشینری، لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی، شمسی توانائی، الیکٹرک گاڑیوں، معدنیات اور جدید حفاظتی آلات سمیت مختلف شعبوں کی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی پیش کی جائے گی۔
نمائش کے موقع پر سولر، پی وی اینڈ انرجی اسٹوریج ایشیا اور فائر اینڈ سیفٹی ایشیا ایکسپوز کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے توانائی، صنعتی ٹیکنالوجی اور حفاظتی آلات کے شعبوں میں کاروباری مواقع کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔نمائش میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی شرکت سے تجارتی روابط کے فروغ، ٹیکنالوجی کے تبادلے، صنعتی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہوں گے
۔یہ بین الاقوامی تجارتی سرگرمی پاکستان میں صنعتی ترقی، کاروباری شراکت داری اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم مواقع فراہم کرے گی۔






