خضدار میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 شمسی واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیر کا منصوبہ

خضدار کی مختلف آبادیوں کو پینے کے پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 شمسی واٹر سپلائی سکیمیں تعمیر کی جائیں گی۔پلاننگ کمیشن کے مطابق منصوبے کے تحت ضلع خضدار کے 50 مختلف مقامات پر شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم قائم کیے جائیں گے، جن کے ذریعے مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):خضدار کی مختلف آبادیوں کو پینے کے پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 شمسی واٹر سپلائی سکیمیں تعمیر کی جائیں گی۔پلاننگ کمیشن کے مطابق منصوبے کے تحت ضلع خضدار کے 50 مختلف مقامات پر شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم قائم کیے جائیں گے، جن کے ذریعے مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

منصوبے میں پانی کی فراہمی کے لیے شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا، جس سے ایندھن پر انحصار کرنے والے روایتی پمپنگ نظام کے استعمال میں کمی آئے گی۔ اس اقدام سے دور دراز اور منتشر آبادیوں میں پانی تک رسائی بہتر بنانے اور مقامی سطح پر آبی وسائل کے موثر استعمال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

یہ منصوبہ حکومت کے قومی ترقیاتی پروگرام اڑان پاکستان اور 5Es فریم ورک کے ماحولیات، پانی اور غذائی تحفظ کے شعبے سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد قابل تجدید توانائی کے فروغ اور آبی تحفظ کے ذریعے مقامی آبادیوں کے معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہے۔