سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں نومبر تا جنوری معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے نومبر 2026 سے جنوری 2027 کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اوسط درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اردو نیوز کے مطابق نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ نومبر میں حدود الشمالیہ، قصیم، ریاض، الشرقیہ اور مکہ ریجن کے کچھ علاقوں میں انتہائی شدید …

ریاض۔3نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے نومبر 2026 سے جنوری 2027 کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اوسط درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اردو نیوز کے مطابق نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ نومبر میں حدود الشمالیہ، قصیم، ریاض، الشرقیہ اور مکہ ریجن کے کچھ علاقوں میں انتہائی شدید بارش متوقع ہے۔

تبوک، الجوف، حائل، باحہ، عسیر اور جازان کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان علاقوں میں تین ماہ کے دوران اوسط درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ موسم کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ میں اس بات کے قوی اشارے ملے ہیں کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کے امکانات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں ماہ موسمِ خزاں کا آخری مہینہ ہے۔ اس دوران مملکت کے بعض حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔