بھارت، اتراکھنڈ میں خراب موسم اور برفانی تودہ گرنے سے 7 کوہ پیما اور ایک گائیڈ لاپتہ

بھارت کی شمالی پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں خراب موسم اور برفانی تودہ گرنے سے7کوہ پیما اور ایک ٹریکنگ گائیڈ لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ کوہ پیماؤں کا گروپ 27 اکتوبر کو ریاست کے علاقے کیدار تال میں تین روزہ ٹریکنگ کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم 29 اکتوبر کو شدید برف باری کے دوران علاقے میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش …

نئی دہلی۔3نومبر (اے پی پی):بھارت کی شمالی پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں خراب موسم اور برفانی تودہ گرنے سے7کوہ پیما اور ایک ٹریکنگ گائیڈ لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ کوہ پیماؤں کا گروپ 27 اکتوبر کو ریاست کے علاقے کیدار تال میں تین روزہ ٹریکنگ کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم 29 اکتوبر کو شدید برف باری کے دوران علاقے میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

مقامی عہدیدار کے مطابق لاپتہ افراد کا 29 اکتوبر کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جب انہوں نے اپنی ٹریکنگ ایجنسی سے مدد طلب کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تین پورٹرز اور ایک باورچی کو تین روز قبل بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے 10 رکنی ماؤنٹین ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتراکھنڈ کی وادی کیدار تال پہنچائی گئی،

ٹیم میں ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے چھ اہلکار اور نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ کے چار اہلکار شامل ہیں۔تاہم خراب موسم کے باعث پیر کی شام ہی تلاش اور امدادی کارروائی روک دی گئی، جسے منگل کو دوبارہ شروع کیے جانے کی توقع ہے۔