نوشہرہ ورکاں ،اسسٹنٹ کمشنر کا ہائی سکول ببر کا دورہ، ہیڈ ٹیچر سمیت 12 ملازمین غیر حاضر پائے گئے

نوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں احمد اقبال نےہائی سکول ببر کا دورہ کیا، ہیڈ ٹیچر سمیت 12 ملازمین غیرحاضر،انتظامات تسلی بخش نہ تھے۔تفصیلا ت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں احمد اقبال نے گورنمنٹ ہائی سکول ببر کا وزٹ کیا۔

نوشہرہ ورکاں۔03 نومبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں احمد اقبال نےہائی سکول ببر کا دورہ کیا، ہیڈ ٹیچر سمیت 12 ملازمین غیرحاضر،انتظامات تسلی بخش نہ تھے۔تفصیلا ت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں احمد اقبال نے گورنمنٹ ہائی سکول ببر کا وزٹ کیا۔

ہیڈ ٹیچر محمد اعظم،اساتذہ محمد لقمان، عبدالغفار، اکرم ندیم، عبدالجبار، محمد ارشاد، سیف اللہ ثاقب، امجد علی، سید علی حیدر، وسیم عباس،لیب اسسٹنٹ محمدطارق، محمد نواز مالی، امجد نائب قاصد غیر حاضر تھے جبکہ ہیڈ ٹیچر محمد اعظم اور محمد لقمان SSTکی حاضری لگی ہوئی تھی مگر وہ غیرحاضر تھے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں نے ایک روز قبل ہی پیشگی حاضری لگا دی تھی۔

ایک ٹیچر بچوں کی پٹائی کررہاتھا۔سکول کے مین گیٹ پر تین طالبعلموں کو دروازہ کھولنے، بند کرنے کیلئے کھڑا کیا گیا تھا۔کلاس روم کی کھڑکیوں کے اکثرشیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔پینے کیلئے پانی کا مناسب انتظام نہ تھاالیکٹرک کولر بھی بند پڑا تھا۔ سکول میں تعمیر کی گئی مسجد کے آگے بھی کوڑا موجود تھا۔کوڑا ڈسٹ بن میں پھینکنے کی بجائے کلاس روم کے کھڑکی کے پاس پھینکا گیا تھا۔سکول میں گھاس پھوس اور خود رو جڑی بوٹیاں اُگی ہوئی تھیں۔کلاس رومز میں روشنی کا مناسب انتظام نہ تھا۔

اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں احمد اقبال نے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کرتے ہوئے غیرحاضر خصوصاََ پیشگی حاضری لگانے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے،پینے کیلئے پانی کا انتظام کروانے، سکول میں صفائی ستھرائی بہتر کروانے، ہیڈٹیچر کو باقاعدگی سے ڈیوٹی سرانجام دینے، باقی سٹاف کی حاضری یقینی بنانے اور سکول کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ہدایت کرنے کی تجویز دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں احمد اقبال نے کہاہے کہ سرکاری اداروں میں حاضری یقینی بنائی جائے گی اورایس او پیز کے مطابق ہر شخص اپنی ڈیوٹی ادا کریگا۔ عدم تعمیل کی صورت میں بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔