لاہور،ائیرپورٹ سرکل میں دو ون ویلرز گرفتار

لاہور ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ، ہلڑبازی اور سڑکوں پر خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ سرکل میں دو ون ویلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ون ویلرز رات گئے ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر نکلتے اور پولیس کو دیکھ کر فرار ہو جاتے تھے۔

لاہور۔3نومبر (اے پی پی):لاہور ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ، ہلڑبازی اور سڑکوں پر خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ سرکل میں دو ون ویلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ون ویلرز رات گئے ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر نکلتے اور پولیس کو دیکھ کر فرار ہو جاتے تھے۔

ڈیفنس موڑ پر خصوصی ناکہ بندی اور کومبنگ آپریشن کے دوران دو ون ویلرز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان حمزہ اور گلزیب کے خلاف تھانہ ساتھ کینٹ میں مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کروا دیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے ون ویلرز کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا اور گرفتار ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد لی جائے گی اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی ٹی او کے مطابق کارروائی کے لیے سی بی ڈی بلیوارڈ، ڈیفنس بلیوارڈ، فیز 6 اور کینال روڈ پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور سپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سڑکوں پر ہلڑبازی، روڈ ریج اور خوف و ہراس پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید خبریں