سگے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تحصیل کلورکوٹ کے علاقے ہیتو میں پستول رکھنے سے منع کرنے پر دو سگے بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا،تلخ کلامی کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گولی سینے میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
دریاخان، چھوٹے بھائی نے فائر نگ کرکےبڑے بھائی کو قتل کر دیا

مزید خبریں
دریاخان۔ 03 نومبر (اے پی پی):سگے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تحصیل کلورکوٹ کے علاقے ہیتو میں پستول رکھنے سے منع کرنے پر دو سگے بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا،تلخ کلامی کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گولی سینے میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلورکوٹ منتقل کیا۔افسوسناک واقعے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا بڑا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔








