گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیس ٹیم کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ افسوس

مزید خبریں
پشاور۔ 03 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیس ٹیم کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم ہے، شہداء نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ زخمی نوجوان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا نہ صرف امن و امان بلکہ بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل پر بھی حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ورکرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








