اکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)نے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے وژن کے تحت ملک میں آئی ٹی اور ٹیک بزنسز کو درپیش ریگولیٹری امور اور آپریشنل چیلنجز کے حل کے لیے خصوصی انڈسٹری فیسیلی ٹیشن پورٹل ’مرکز‘ کے ذریعے ایک ہی چھت تلے ہمہ وقتی سہولیات کی فراہمی تیز کر دی تاکہ کاروباری اداروں کو روزمرہ کے انتظامی مراحل میں آسانی فراہم کی جا …
آئی ٹی کاروباروں کی سہولت کے لیے پی ایس ای بی کےمرکز کے تحت ون ونڈو سہولیات فعال، 24 گھنٹے معاونت فراہم کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)نے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے وژن کے تحت ملک میں آئی ٹی اور ٹیک بزنسز کو درپیش ریگولیٹری امور اور آپریشنل چیلنجز کے حل کے لیے خصوصی انڈسٹری فیسیلی ٹیشن پورٹل ’مرکز‘ کے ذریعے ایک ہی چھت تلے ہمہ وقتی سہولیات کی فراہمی تیز کر دی تاکہ کاروباری اداروں کو روزمرہ کے انتظامی مراحل میں آسانی فراہم کی جا سکے۔
ترجمان پی ایس ای بی کے مطابق اکثر آئی ٹی کمپنیوں اور سٹارٹ اپس کو حکومتی ضوابط کی پیروی اور مختلف محکموں سے رابطوں میں تنہا جدوجہد کرنی پڑتی ہے جس کے پیش نظر پی ایس ای بی کے پلیٹ فارم مرکز کو انڈسٹری کی جامع رہنمائی اور بروقت مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ٹیک سیکٹر کے آپریشنز کو آسان اور بلا رکاوٹ بنایا جا سکے۔اس اقدام کے تحت کاروباری اداروں اور فری لانسرز کے لیے چوبیس گھنٹے (24/7) ہیلپ لائن اور باقاعدہ سپورٹ میکانزم کو متحرک رکھا گیا ہے۔
آئی ٹی کاروباری برادری کسی بھی وقت پی ایس ای بی کی ہیلپ لائن 01010-0800 پر رابطہ کر کے یا ای میل ([email protected]) کے ذریعے انڈسٹری سپورٹ، ضابطہ جاتی رہنمائی اور درکار معاونت حاصل کر سکتی ہے۔پی ایس ای بی حکام کا کہنا ہے کہ ’ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان‘ کے اہداف کے حصول کے لیے آئی ٹی بزنسز کو سازگار ماحول، فوری رہنمائی اور ون ونڈو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ ملکی ڈیجیٹل معیشت اور برآمدات کو تیزی سے فروغ دیا جا سکے۔








